لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 27 گینگز کے 66 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 113 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔ پنجاب پولیس نے رواں سال اب تک 12 لاکھ 2 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں ۔ صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 12 ہزار 548 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے ۔