لاہور( شوبز رپورٹر ) فرانسیسی کلچر سنٹر، الائنس فرانسیس، آرٹس کونسل آف پاکستان،کراچی اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام فرانسیسی آرٹسٹ کلیمنٹ ویزج نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔کلمینٹ ویزج نے ”دل دل پاکستان ٗ جان جان پاکستان“ کے گانے پر بھی اپنے فن کا اظہار کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد کی پروگرام میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے فرانسیسی آرٹسٹ کی الحمرا میں پرفارمنس کو خوش آئند قرار دیا۔صدر آرٹس کونسل آف پاکستان ٗ کراچی احمد شاہ نے اپنے تاثرات میں کہاکہ ہمارے دور کے نوجوان فرانسیسی موسیقی کو ہم سے بہتر سمجھتے ہیں۔