پشاور(وقائع نگار) علاقہ دائودزئی کے عوامی منتخب نمائندوں اور سماجی ورکروں نے کہا ہے کہ پسکو انتظامیہ کی غفلت اور ناکام انتظامی امور کی وجہ سے ابراہیم آباد۔ککڑ۔ مسلم آباد۔گڑھی بلوچ۔ناساپہ.لیاقت آباد اور نیوگڑھی بخشی پل پشاور میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے سے 20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کے عوام باقاعدگی سے بجلی کے بل جمع کر رہے ہیں۔گذشتہ سال کی نسبت امسال پسکو انتظامیہ نے لوڈشیڈنگ میں 100فیصد اضافہ کرکے دانستہ طوردائودزئی کے پرامن عوام کو احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پسکو کے اعلیٰ افسران ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر دفاتر سے باہر نکلنے کی زحمت نہیں کرتے اور لائن لاسسز کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ لائن لاسسز کے ذمہ دار پسکو انتظامیہ خود ہے۔ نہ کہ وہ صارفین جو باقاعدگی سے بجلی کے بل جمع کررہے ہیں۔نیز بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ بری طرح سے متاثر ہوکر انکے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہے۔