• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں بھرتی مکمل

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں بھرتی کے لیے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فائنل انٹرویو مکمل کر لئے گئے ، 37 امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا گیا ،کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ ڈی آئی جی اشفاق احمد خان ، ریجنل آفیسر ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ایس ایس پی عبدالرؤف بابر کی زیرِسرپرستی نئی بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ، ۔ جس میں ریجن ہائی سے 23 کانسٹیبل ، 05 لیڈی کانسٹیبل اور 09 ڈرائیور کانسٹیبل سیلیکٹ کیئے گئے۔ منتخب ہونے والے امیدواروں کی پرسنل / دستاویزات کی ویریفیکیشن مکمل ہونے کے بعد اپائنٹنمٹ کی جائیگی
اسلام آباد سے مزید