• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم مارکیٹ، دوگروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ ریس کورس کے علاقے قاسم مارکیٹ میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص گولیاں لگنے اور بڑی مقدار میں خون بہہ جانے سے جاں بحق ہو گیا ہے جس کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے پولیس مصروف تفتیش ہے، عینی شاہدین کے مطابق مین پشاور روڈ پر صدر نجی یونیورسٹی کے سامنے موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار ڈرائیور موقع پر قتل اور ساتھ گاڑی میں بیٹھا دوسرا بندہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ گولی لگنے کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ جا لگی۔
اسلام آباد سے مزید