راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) حضرت امام صادق کا 1298 یوم شہادت عقیدت سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی امام کونسل کے زیر اہتمام شہادت امام جعفر صادق کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔چیئرمین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے صدارت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا حضرت امام جعفر صادق سے تمام مکاتب فکر مشترکہ عقیدہ رکھتے ہیں ۔ ان کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کے کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ تمام صوفیائے کرام نے حضرت امام جعفر صادق کی تعلیمات کو تبلیغ اسلام کا ذریعہ بنایا۔ تقریب سے ڈاکٹر طاہر قاسمی، اخلاق زیدی، عمار یاسر زیدی احسان کبریا، جہان زیب جمال رامیر حسین حمدانی ،کوکب اقبال ایڈوکیٹ، موسی آ فندی ،سبطین رضا لودھی اور مہتاب علی نے بھی خطاب کیا۔