• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرودھائی پولیس نےقتل اور اقدام قتل کے تین ملزم گرفتار کر لئے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )پیرودھائی پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے تین ملزم گرفتار کر لیے ہیں، چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر جمیل نامی شہری کو قتل کرنے والا ملزم عبدالمالک کو گرفتار کرلیا ہے، چھریوں کے وار سے زخمی دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا تھا، پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ دریں اثنا پیرودھائی پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کر لیا، مجیب اور اسرار نے سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ اور چھریوں کے وار سے شہری عمران کو زخمی کر دیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید