راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صدرہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان ڈاکٹر رانا عرفان نے کہا ہے کہ پاکستان ہیئر ٹرانسپلانٹ ٹورازم کے ذریعے اربوں ڈالر کما سکتا ہے۔ اس حوالے سےہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہیئر ٹرانسپلانٹ کا ٹورازم شروع کر رہے ہیں جس میں چار بڑے شہروں کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور سے 1000نئے ڈاکٹر زکو ہیئر ٹرانسپلانٹ میں ٹریننگ دیں گے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایچ آر ایس پی کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر جواد جہانگیر اور ترجمان ڈاکٹر مبشر ڈاھا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا عرفان کا کہنا تھا کہ ترکی نے اس سال صرف سیاحت سے 11بلین ڈالر کمائے ہیں جن میں ہیئر ٹرانسپلانٹ اور اس سےمتعلقہ سیاحت سے کمائی نوبلین ڈالر ہے ۔ ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ اسلام آباد کا ماحول محفوظ کر دیا جائے تو ہم ہیئر ٹرانسپلانٹ سے بلین ڈالرز کا زر مبادلہ کما کر دیں گے۔