• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران غزنوی کی کتاب بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

اسلام آباد( جنگ نیوز)عمران غزنوی کی تصنیف "شہرت کا انتظام اور بحرانی مواصلات: کارپوریٹ شعبے کا مطالعہ" کو اکیڈمی فار گلوبل بزنس ایڈوانسمنٹ (اے جی بی اے) امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تنظیم کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس 2سے 4جولائی کو بینکاک تھائی لینڈ میں ہوگی اور اسی دوران یہ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ عمران غزنوی اس وقت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور فیڈرل ٹیکس محتسب کے ایڈوائزری بورڈ کے رکن بھی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید