لندن میں پناہ کے متلاشیوں کے لیے مختص ہوٹل کے باہر نسل پرستی کے مخالف کارکنان کی پولیس اور مہاجر مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی۔
دونوں احتجاجی گروپ شمالی لندن کے امیر علاقے آئلنگٹن میں تھیسٹل سٹی باربیکن ہوٹل کے قریب جمع ہوئے، امیگریشن مخالف مظاہرین نے تھیسٹل باربیکن کو جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پناہ کے متلاشیوں کی رہائش والے ہوٹل کے استعمال کے خلاف نعرے بازی کی۔
اسٹینڈ اپ ٹو رازم کے زیر اہتمام اور سابق لیبر لیڈر جیریمی کوربن کے ساتھ فنسبری پارک مسجد اور آئلنگٹن لیبر پارٹی سمیت دیگر گروپس کے تعاون سے ایک جوابی احتجاج مارچ بھی سڑکوں پر نکل آیا۔
مظاہرین کے دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اس سے پہلے کہ پولیس مخالف فریقوں کو الگ کرتی، میٹروپولیٹن پولیس نے احتجاج اور جوابی مظاہرے دونوں پر شرائط عائد کر دیں۔
فاشسٹ مخالف مظاہرین کے ایک گروپ نے شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوٹل کے باہر ایک جنکشن کو بلاک کر دیا۔
افسران کو مجبور کیا گیا کہ وہ ہجوم میں گھس کر متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیں، میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق 9 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔