اسکاٹ لینڈ نیو کاسل اور نارتھ یارکشائر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔
لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ بھر میں ہزاروں افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں، طوفان فلورس حالیہ برسوں کا سب سے تباہ کن گرمیوں کا طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی اسکاٹ لینڈ میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں سے درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جبکہ آمدورفت کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
طوفان فلورِس کے باعث 70 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں کئی پروازیں اور ٹرینیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے موسم کی خرابی اور رکاوٹیں بدستور جاری رہ سکتی ہیں۔