کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کی اپیل پر سندھ کے وکلاء سے اظہار یکجہتی اور سندھ دریا سے کینالز نکالنے جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء نے پیر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔کوئٹہ میں وکلاء نے کوئٹہ میں علی احمد کرد ایڈووکیٹ راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ اور دیگر وکلاء رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی ریلی بھی نکالی پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔بعد ازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔