• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا تحفظ اور ان کے وقار کا ہرحال میں دفاع کریں گے، قاری رحمت اللہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار کے صدر قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء کا تحفظ اور ان کے وقار کا ہرحال میں دفاع کریں گے ، محبوب موسیٰ خیل کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ناقابل قبول ہے ، انتظامیہ نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے اگر یہ مقدمہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دیں گے ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر بلاول کھوسہ ، سید نصیر آغا ، اصغر مندوخیل ، شمس کاکڑ ، عبید اللہ شیرانی سمیت دیگر وکلاء بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ محبوب موسیٰ خیل وکیل ہیں ان کے خلاف ناجائز مقدمات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ حکام جانبداری سے کام لے رہے ہیں انہیں چاہئے کہ غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حق اور سچ کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ زیادتیوں پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھیں گے ، وکلاء کے خلاف ناجائز مقدمات درج کرنا درست اقدام نہیں اس طرح کے اقدامات سے مسائل جنم لیں گے۔
کوئٹہ سے مزید