کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی سیکٹر 41اے کے گرین بیلٹ پر مبینہ تجاوزات کر کے تعمیرات کیخلاف درخواست پر ڈی جی کے ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ، درخواست گزار نے کہا کہ گرین بیلٹ پر تعمیرات کی جا رہی ہے، عدالت نے تعمیرات سے بھی روک رکھا ہے۔ تجاوزات کےخلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت نے کے ڈی اے حکام پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں روڈ پر کیسے قبضہ کر لیا گیا۔