کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شفافیت اور ڈیجیٹل ترقی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ، یوں یہ کارنامہ سرانجام دینے والا پہلا مقامی ادارہ بن گیا ہے،کلک پروجیکٹ کے تعاون سے کے ایم سی نے پہلے مرحلے میں تنخواہوں کی ادائیگی SAP سسٹم پر منتقل کر دی ہے، اسی ماہ کی تنخواہیں SAP ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ادا کی جائیں گی،میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی اورمشیر مالیات گلزار علی ابڑو نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو نظام کی خصوصیات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔