• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل آرٹ گیلری میں اے مومنٹ اِن ٹائم کے عنوان سے نمائش شروع

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) پاکستان کے تین نامور فنکار جمی انجینئر، پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود اور آمنہ اسماعیل پٹوڈی کی مشترکہ نمائش "اے مومنٹ اِن ٹائم" ہوئی ۔ نمائش کا آغاز پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور فار آرٹ سیک کے اشتراک سے نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں ہوا جو 12مئی تک ہفتہ وار دنوں میں صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ "اے مومنٹ اِن ٹائم" صرف ایک نمائش نہیں، بلکہ ایک تخلیقی مکالمہ بھی ہے۔ تین الگ الگ تخیلات کا حسین امتزاج، تاریخ، شناخت اور ذاتی تجربات دلآویز ہم آہنگی میں ڈھل کر ناظرین کے دلوں کو چھوتا ہے ۔ جمی انجینئر کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز جیسے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر راحت نوید مسعود کی خود نگاری پر مبنی سیریز "Beyond the Self" نہ صرف ذاتی کیفیات بلکہ سماجی اور ثقافتی مظاہر کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ آمنہ اسماعیل پٹوڈی اپنی فنی بصیرت اور جمالیاتی تجربات کو نہایت باریکی سے سٹل لائف اور روحانیت سے مربوط کرتی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید