• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان کینیڈا، برطانیہ اور امریکا میں دہشتگردی کرواتا رہا ہے، عطاء تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت گھٹیا دشمن ہے اس سے کسی بھی ردِ عمل کی توقع کی جاسکتی ہے یہ سوچ کر کے کچھ نہیں ہوگا یہ اپروچ ٹھیک نہیں ہوگی ،بی جی پی کی حکومت الیکشن میں اس قسم کا ڈراما کرتی ہے، نون لیگ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کینیڈا برطانیہ امریکہ میں دہشت گردی کرواتا رہا ہے اور ہمارے پاس کلبھوشن جیسا جیتا جاگتا ثبوت موجود ہے،میزبان شاہزیب خانزدہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نہ شواہد سامنے لارہا ہے نہ کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے وہ ہر صورت میں پاکستان کے خلاف کارروائی چاہتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ سی سی آئی اجلاس میں طے ہوا ہے کہ نہروں کا مسئلہ کسی اور وقت طے کیا جائے گا۔ اور پانی کی صورتحال کیا ہے ان سب چیزوں کو دیکھنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور یہ سو فیصد اتفاق رائے سے ہوگا۔سڑکیں کلیئر کی جائیں کیوں کہ جس کے لیے احتجاج ہو رہا تھا وہ سب غیر مشروط طور پر مان لئے گئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز پر مختلف چینلز نے کمنٹ لیا ہے میں کئی دنوں سے کہہ رہا ہوں کہ یہ ایشو بنایا گیا ہے بہار میں الیکشن ہو رہے ہیں تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں بی جی پی کی حکومت الیکشن میں اس قسم کا ڈراما کرتی ہے ووٹ لینے کے لیے عالمی سطح پر کسی نے بھی بھارت کے بیانیہ کو قبول نہیں کیا ہے اور نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھارت کی ریکوسٹ پر بھارت میں بینڈ کر دیا گیا ہے۔ جس طرح کا بھارت جنگ کا ماحول بنا رہا ہے اور جنگ پاکستان پر مسلط کی جارہی ہے ہم ا س کا بھرپور جواب دیں گے ہماری تیاری سرحدوں پر ، پانی اور فضا ہر جگہ پوری ہے ہندوستان جو کر رہا ہے وہ عالمی دہشت گردی کی واردات ہے۔ بھارت گھٹیا دشمن ہے۔

اہم خبریں سے مزید