• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران صرافہ بازار نومنتخب عہدیداران کا خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت پر اظہار اعتماد

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران صرافہ بازار کے نو منتخب عہدے داران نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت اوران کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انجمن تاجران صرافہ بازار کے نو منتخب صدر سید عرفان شاہ اور جنرل سیکریٹری خرم شہزاد موتی والے،نائب صدر زاہد قریشی، فنانس سیکرٹری شیخ محمد حنیف نے مرکزی تنظیم تاجران کے عہدے داران کی جانب سے مبارکباد دیے جانے کے موقع پر کیا۔
ملتان سے مزید