ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان انتظامیہ کی غفلت کے باعث قدیر آباد قدیمی قبرستان کے باہر سیوریج پانی جمع رہنا معمول بن گیا ہے جس کے باعث قبرستان میں آنیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے، مقامی افراد کا کہا ہے کہ اس حوالے سے واسا افسران کو متعدد بار شکایات کی جا چکی ہےلیکن افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے، واسا انتظامیہ قبرستان کے تقدس کا خیال کرے۔