ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا ملتان کی انتظامیہ نے ریونیو میں اضافہ کیلئے شہر کے مرکز میں موجود قیمتی جائیدادوں کو 20 سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے،گلشن مارکیٹ کی 3 کنال 16 مرلہ کمرشل زمین کو 22 جنوری کو نیلام کیا جائے گا،بولی 40 لاکھ روپے سے شروع کی جائے گی،گلگشت کالونی کی پیزا ہٹ والی جگہ کو بھی نیلامی میں شامل کیا گیا ہے،نیلامی 27 جنوری کو ہوگی۔