• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقہ سے کلیم اور محسن کے گھروں سے نامعلوم افراد گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نامعلوم افراد نے عدنان سے نقدی و موٹر سائیکل جبکہ طاہر کا موبائل فون چھین لیا تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے باسط کے گھر سے سامان چوری ہوگیا جبکہ تھانہ ڈی ایچ اے یسین کے جانور چوری ہوگیے تھانہ نیو ملتان کے علاقہ سے مسلح افراد نے اشفاق اور حبدار سے نقدی و موبائل فون چھین لیے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد احمر کے گھرسے نقدی و زیورات لوٹ کر فرار ہوگیے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے عارف سے موبائل جبکہ آصف سے نقدی چھین لی تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے مسلح افراد نے آفتاب سے نقدی و موبائل فون جبکہ مبشر کے قیمتی پرندے چوری کرلئے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم افراد حیات کا لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے اشرف کے زیر تعمیر مکان سے تعمیراتی میٹریل چوری کرلیا جبکہ اسی تھانے کی حدود سے آفتاب کی رقم چوری کرلی گئی تھانہ بوہر گیٹ کے علاقہ نامعلوم افراد سمید سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے احسن کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے مقیت کا موبائل جبکہ فیصل کا موبائل فون چوری کرلیا تھانہ چہلیک کے علاقہ سے دانش کا موبائل فون چوری کرلیاگیا تھانہ قطب پور کے علاقہ سے لطیف کا موبائل فون چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید