ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی نو منتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کے پہلے اجلاس سےصدر سیدہ بشریٰ نقوی اور جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کے چیمبرز کا مسئلہ جلد ہی پاکستان بار کونسل سے مل کر حل کر دیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کر کے بار کو درپیش فنڈ کے مسئلہ کو حل کریں گے، انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ کچہری میں سی سی ٹی وی کیمرے سمیت،سڑکوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس اور صفائی کو بہتر کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اگلے اجلاس میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، اجلاس میں نائب صدر چوہدری محمد نعیم، جوائنٹ سیکرٹری نگینہ مظفر ہراج، فنانس سیکرٹری رئوف احمد ملیزئی اور دیگر وکلا رہنمائوں نے شرکت کی۔