• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت کے وفد کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوانتجارت و صنعت ملتان کے وفد نے سیف سٹی کنٹرول روم ملتان کا دورہ کیا،وفد کی قیادت صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے کی،وفد میں نائب صدر اظہر بلوچ، سابق صدر اور کنوینئر گورنمنٹ لائزان سب کمیٹی ایوان خواجہ محمد حسین، سابق سینئر نائب صدر سہیل طفیل، سابق نائب صدر نوید اقبال چغتائی اور ممبران خواجہ ندیم شہزاد، علی مراد صدیقی اور سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق شامل تھے، اس موقع پر وفد کو سیف سٹی منصوبے کے اغراض و مقاصد، کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی گئی،صدر ایوان میاں بختاور تنویر شیخ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ حکومت پنجاب کا ایک شاندار، دور اندیش اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اقدام ہے۔
ملتان سے مزید