• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز ٹیم سے جھگڑا کرنے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس نے غلہ منڈی میں آپریشن کے دوران کسٹمز کی ٹیم سے لڑائی جھگڑا کرنے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو کسٹم انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ غلہ منڈی میں نان کسٹم سامان کے خلاف آپریشن کے دوران ارباز،اسد اور نعمت وغیر ہ درجنوں افراد کے ہمراہ کسٹم ٹیم سے لڑائی جھگڑا کیا اور کارسرکار میں مداخلت کی کوشش کی ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
ملتان سے مزید