• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی منڈی میں مسابقت کیلئے پیداوار کے ڈگری پروگرامز کو ترقی دیجائے،علی قاسم گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں پاکستان اینیمل سائنٹسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے زیر اہتمام ’’پاکستان کی قومی معیشت میں لائیو سٹاک اور پولٹری سیکٹر کےکردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار ہوا، اس موقع پر مہمان خصوصی سید علی قاسم گیلانی نے مضبوط پبلک پرائیویٹ شراکت داری، بیماریوں کے کنٹرول اور فیڈ ریسورسز میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئےکہا کہ پیداوار کے ڈگری پروگرامز کو تسلیم کیا جائے  اور انہیں ترقی دی جائے تاکہ ہم عالمی منڈی میں مقابلہ کر سکیں اور ممکنہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر پاکستان کی زرعی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ سیکٹر زرعی جی ڈی پی کا تقریباً 60٪ اور قومی جی ڈی پی کا 11٪ سے زائد حصہ فراہم کرتا ہے اور لاکھوں دیہی خاندانوں کے لیے بنیادی ذریعہ آمدنی ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان اینیمل سائنٹسٹس کونسل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا،پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان نے کہا کہ سیمینار ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سامنے آیا اور اس میں یہ اتفاق رائے ہوا کہ حکومت، اکیڈیمیا اور صنعت کی مشترکہ کوششوں سے لائیو سٹاک اور پولٹری سیکٹر کو قومی معیشت کی مضبوط ترقی اور قومی خوشحالی کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
ملتان سے مزید