ملتان (سٹاف رپورٹر) امام موسیٰ کاظمؒ کے یوم شہادت کے موقع پر شبیہہ تابوت کا ماتمی جلوس مظفر آباد کے علاقہ بستی عمران نگر میں بانیان سید حسن پرویز عرف سید آصف شاہ،سید شعیب حسن شاہ، محمد ادریس حیدر شاہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ اماماں والا تھلہ تک مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔