• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دشمن کے پروپیگنڈے کا ہمیشہ بصیرت سے مقابلہ کیا ہے، مینا مجید

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد الزامات کے خلاف دیے گئے مدلل دوٹوک موقف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کے پروپیگنڈے کا جرات و بصیرت سے مقابلہ کیا ہے اور اس بار بھی سچائی اور حقیقت کی ترجمانی کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے افواجِ پاکستان نے ہمیشہ دشمن کے پروپیگنڈے کا جرات و بصیرت سے مقابلہ کیا ہے بلکہ بھارتی جھوٹے بیانیے کو بے نقاب بھی کیا۔ یہ پریس کانفرنس پوری قوم کی ترجمانی اور پاکستان کی سالمیت کے دفاع کا مظہر ہے۔ محترمہ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنتاجا رہا ہے، اور اس حقیقت کو جس شفافیت اور جرات سے سامنے لایا گیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل، اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی جیسے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی بھارتی کوشش کھلی جارحیت ہے، جس کا قومی یکجہتی، عوامی بیداری اور مضبوط ادارہ جاتی ردعمل سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید