کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مائیکرو اسکولنگ پروگرام کا آغازکردیا ہے ۔ایم کیوایم کے کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر مائیکرو اسکولنگ پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ علم کا نور گھر گھر پہنچانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت خواتین اپنے گھروں میں رہتے ہوئے بچوں کو تعلیم فراہم کریں گی۔