لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی (تین سالہ) پارٹ۔ٹو،تھرڈ اور ایل ایل بی (پانچ سالہ) پارٹ۔ون،ٹو، تھرڈ، فورتھ اور ففتھ سالانہ امتحان 2025ء کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کاتوسیع شدہ شیڈول جاری کر دیا۔ ریگولر/ لیٹ کالج امیدوار وں کے لئے اب سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15مئی 2025ء ہے۔