• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پک اپ، 16 موٹرسائیکلوں، 40 موبائل فونز سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 111وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک پک اپ ،16موٹر سائیکل،40موبائل فونز، 100کبوتر چوری اور دیگر سامان اڑا لیا گیا۔ 33گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ،3موٹر سائیکل اور9موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ14موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں صرف9مقدمات درج ہوئے جن میں2 موٹر سائیکل اور 2موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ موٹر سائیکل چھیننے کے مقدمات تھانہ نیو ٹاؤن ، ترنول اور گولڑہ میںدرج کروائے گئے۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میںدو موٹر سائیکل سوار حق نواز سے ایک لاکھ 40ہزار چھین کر لے گئے ۔ گوجر خان میںسید ابرار کی موبائل شاپ سے تین لاکھ روپے کے موبائل چوری ہو گئے ۔ تھانہ واہ کینٹ میںطاہر محمود سے آٹھ لاکھ روپے اور سونے کی انگوٹھی، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے انڈر پاس میںہائی ایس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے شیر عالم سے 5 لاکھ 30ہزار روپے چھین لئے ۔ اسی تھانے کے علاقے میںعلی حسن کے گھر سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے زیورات ،چار لاکھ روپے کی نقدی چوری ہو گئی ۔ اسی تھانے کے علاقے میںدو موٹر سائیکل سوار پانچ موبائل چھین کر لے گئے ۔ تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں قاسم علی کی دکان سے ایک لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید