• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں5مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کیلئے ٹینڈر جاری

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )عید الاضحی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں5 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ مویشی منڈیاں سنگجانی، سیکٹر آئی 15, بارہ کہو، لہتراڑ روڈ اور اسلام آباد ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی۔ مویشی منڈیاں یکم ذوالحج سے 13 ذوالحج تک لگائی جائیں گی۔ ڈی سی نے کہا ہے کہ ان مقامات اور تاریخ سے قبل جانوروں کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں ہے، ان مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ پر قائم مویشی منڈی غیر قانونی تصور ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید