• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشی پالنا فوڈ سکیورٹی، روزگار کی فراہمی کا ذریعہ بھی ہے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں گرین کارپوریٹ لائیو سٹاک پروگرام کے تحت "مویشی سے معاشی خوشحالی" کے عنوان سے اجلاس ہوا۔ صدارت وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کی۔ اجلاس میں لائیو سٹاک سیکٹر میں ہونے والی پیش رفت، چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آ چکا ہے۔ رانا تنویر حسین نےکہا کہ"مویشی پالنا نہ صرف دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے بلکہ فوڈ سیکیورٹی، روزگار کی فراہمی اور زراعت سے جڑے لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔
اسلام آباد سے مزید