• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی مویشیاں بھاٹہ چوک کا ٹھیکہ 16کروڑ 57لاکھ میں نیلام

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) کنٹومنٹ بورڈ راولپنڈی میں منڈی مویشیاں بھاٹہ چوک کا ٹھیکہ 16 کروڑ 57 لاکھ میں نیلام کر دیا گیا ۔ایگزیکٹو افیسر حیدر شجاع ،اسسٹنٹ سیکرٹری عمران حبیب اور ریونیو سپریٹنڈنٹ صدیق گجر کی زیر نگرانی بولی میں 24 کمپنیوں نے اس میں حصہ لیا۔ معین خان اینڈ کو نے سب سے زیادہ بولی دیتے ہوئے 16 کروڑ 57 لاکھ روپے میں یہ نیلامی اپنے نام کی ۔گزشتہ سال بھی معین خان اینڈ کو نے 10 کروڑ 99 لاکھ میں یہ ٹھیکہ لیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید