• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو ویسٹرج ڈویژن میں ایک ہفتے کے اندر دو بار مرمت کے نام پر چھ چھ گھنٹے بجلی کی بندش، صارفین پریشان

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)آئیسکو ویسٹرج ڈویژن میں ا یک ہفتے کے اندر دو دو بار مرمت کے نام پر چھ چھ گھنٹےبجلی کی بندش نے صارفین کے لئے شدید مشکلات پیدا کر دیں۔ صارفین کے مطابق گرمی بڑھتے ہی مرمت کے نام پر بجلی کی بندش جلتی پر تیل کاکام کر تی ہے ہے اور اس پرستم یہ کہ آئیسکو حکام صارفین کے فون بھی نہیں سنتے حالانکہ مرمت کا کام اس موسم میں نہیں کیا جاتا۔ صارفن نے کہا ہے کہ بل پر ا یس ڈی او کے نمبر دینے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ کو ئی فون اٹھاتا ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژن کے ایس ڈی اوز کو پابند کیا جائے کہ صارفین کو صورتحال سے آگاہ کریں نہ کہ فون مصرف رکھیں۔
اسلام آباد سے مزید