پشاور (خصوصی نامہ نگار) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کے سینئر نائب صدر اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کا دورہ کیا۔انہوں نے فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی ایس پی ملک بھر میں میڈیکل تعلیم و تربیت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے،اس وقت ملک بھر میں سی پی ایس پی کے تحت 88ڈسپلنز میں 40 ہزار ایف سی پی ایس ،12ہزار ایم سی پی ایس جبکہ مجموعی طورپر 52 ہزار سے زائد ڈاکٹرز تربیت حاصل کر رہے ہیں جن کے لئے ملک بھر میں14 ریجنل سنٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایس پی خود انحصاری پر یقین رکھتا ہے اور پاکستانی ڈاکٹرز کی دنیا بھر میں نہ صرف مانگ ہے بلکہ ان کا تربیتی معیاربھی عالمی سطح پر مسلمہ ہے ، سی پی ایس پی کے تربیت یافتہ ڈاکٹرز دنیا بھر میں پاکستان کے طبی سفراء کاکرداراداکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں سی پی ایس پی کا ایک مرکز قائم کیا جا رہا ہے جس سے ادارے کی بین الاقوامی شناخت مزید مضبوط ہوگی،