پشاور(کرائم ر پورٹر) پشاور کے علاقے پھندو میں سابقہ دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، واضح رہے کہ دوروزقبل تھانہ پھندوہی کے علاقے رنگ روڈ میں 7افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ تھانہ پھندو پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزما ن نے فائرنگ کرکے محمد یوسف ولد سید اللہ سکنہ محلہ عنایت گڑھی کو قتل جبکہ فائرنگ سے نور علی ولد شاکر اور حبیب گل ولد فرید گل لگ کر زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے نعش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ جبکہ مجروح کوعلاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ سابقہ دشمنی پر واقعہ پیش آیا ہے ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔