اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے لک آفٹر چارج کو قواعد و ضوابط میں لانے کیلئےچار اداروں کے سربراہوں کی پوسٹوں کےلک آفٹر چارج کی میعاد مقرر کرتے ہوئے انہی افسران کو دوبارہ ان اداروں کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں کا لکلک آفٹر چارج دیدیاگیا ہے اس سے قبل لک آفٹر چارج کی میعاد ہی مقرر نہ تھی ، اب بھی انہی افسران کو تین ماہ کیلئے چارج دیدیا گیا ، ان میں چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حسین عابدی کو پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی (پکرٹ )کی ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کا جبکہجوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر ڈاکٹر ظہیر حسین کو نیشنل میٹرالوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ کا چارج دیا گیا ہے۔