• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے کروڑوں کی جائیداد کا قبضہ PSO کے حوالے کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو ( نیب )کراچی نے کروڑوں روپے کی جائیداد کا قبضہ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے حوالے کر دیا، نیب اعلامیہ کے مطابق یہ جائیداد سزا یافتہ ملزم اقبال احمد ترابی، سابقہ منیجر بینکنگ، پاکستان اسٹیٹ آئل اور ان کی اہلیہ/ بے نامی داروں سے ضبط کیں ہیں ۔ ملزمان مبینہ طور پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثا جات کے جرم میں ملوث تھے ۔نیب کراچی نے انکوائری اور تفتیش کے بعد مذکورہ ملزم اور اس کی شریک حیات / بے نامی داروں کے خلاف معزز احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس نمبر39/2001 دائر کیا تھا ۔ معزز احتساب عدالت نے ملزمان کو بالترتیب 10 اور 5 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی ملزمان کو 95ملین روپے جرمانیاور جائیدادوں کی ضبطگی کی سزا بھی سنائی تھی۔ سزا پانے والے ملزمان نے معزز سندھ ہائی کورٹ کراچی اور بعد ازاںمعزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلیں دائر کیں، جنہیں معزز عدالتوں نے خارج کر دیا۔ نتیجتا، نیب کراچی نے سزا یافتہ ملزمان کی جائیداد کو اپنے قبضہ میں لیا ۔بدھ کو نیب کراچی میں مذرکورہ جائیداد پاکستان اسٹیٹ آئل کو سپرد کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انقعاد کیا گیا ۔تقریب میں جاوید اکبر ریاض، ڈی جی نیب کراچی نے بریگیڈیئر (ر) رضوان احمد، جنرل منیجر ،سیکیورٹی سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن، پاکستان اسٹیٹ آئل کراچی کومذکورہ جائیداد کا قبضہ سپر د کیا۔جاوید اکبر ریاض، ڈی جی نیب کراچینے لوٹی گئی رقم کی بازیابی اور متاثرہ محکموں اور افراد کو واپس کرنے کے بیورو کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی قیادت میں نیب لگن اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ بدعنوانی اور بدعنوانی کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے۔ نیب کے یہ اقدام بدعنوان اہلکاروں کو جوابدہ بنانے، بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی واپسی اور عوام اور ریاست کے فائدے کے لیے کی گئی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید