کراچی ( ثاقب صغیر ) ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر نے لیاری میں گودام اور بس اڈے پر کارروائی میں بغیر رجسٹریشن اور مشتبہ سکون آور ادویات کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔ برآمد ادویات کی مالیت ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ برآمد ادویات مبینہ طور پر بھارت اور ایران سے اسمگل کئے جانے کے بعد لیبل تبدیل کئے گئے۔