کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے بدھ کو ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے اسکردو اور گلگت کی قومی ایئر کی تمام 10 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اسکردو پی کے 455 456 لاہور اسکردو پی کے 453 454 اسلام آباد سے اسکردو پی کے 451، 452، اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 401، 402، 403، 404 منسوخ کردی گئیں۔ تاہم مختصر دوارنیہ کیلئے سیکورٹی کلیئرنس ملنے پر اسلام آباد سے نجی ایئر کی اسکردو کی 2 پروازیں پی اے 451 252 اپریٹ کی گئیں۔