کراچی (نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار میں شایع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ انڈس واٹر بحران سری لنکا کیلئے ایک مثال ہے اور اس سے سبق لیتے ہوئے سری لنکا کو احتیاط سے چلنا چاہئے کیوں کہ پاک بھارت کشیدگی ،بحرانوں میں وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مثال ہے۔جنوبی ایشیا میں حالیہ واقعات سری لنکا کے لیے نہایت اہم سبق رکھتے ہیں، خاص طور پر جب وہ بھارت کے ساتھ توانائی اور انفراسٹرکچر سے متعلق نئے معاہدوں پر بات چیت کر رہا ہے۔