• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا یونینز بحالی طریقہ کار طے کرنے کیلئے پیشرفت؟ حکومتی کمیٹی رپورٹ طلب


اسلام آباد(جنگ رپورٹر) طلبا یونینز بحالی طریقہ کار طے کرنے کیلئے پیشرفت ؟حکومتی کمیٹی رپورٹ طلب ،جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ معذرت کے ساتھ؟ اب تو ادارے بھی سیاسی جماعتوں کے ونگ بن گئے ہیں، بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوںمیں بھی اب سیاسی جماعتوں کے ونگ بن چکے ہیں۔ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبا یونینزپر عائد کی گئی پابندی کے خاتمہ سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے ،سینئر جج ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز مقدمہ کی سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے حکومتی موقف بیان کیا کہ طلبا یونینوںکی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جس کی جانب سے عبوری رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ ماضی میں تمام یونیورسٹیوںمیں طلبا کے سیاسی جماعتوں کے ونگز بنے ہوئے تھے، نئے طریقہ کار کو اس طرح ترتیب دیا جانا چاہیئے کہ طلبا صرف متعلقہ یونیورسٹیوں کے ہی ہوں، پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں کوئی مسئلہ نہیں ، سرکاری یونیورسٹیوں میں ہی ایسے مسائل ہیں، طلبا ویلفیئر ایسوسی ایشن بنانا ایک الگ چیز جبکہ تعلیمی ادارہ کے اندرسیاسی پارٹیوں کے ونگز بنانا یکسر الگ چیز ہے، جب سیاسی جماعتوں کے ونگ موجود ہوں گے تو سیاسی جھنڈے تو یونیورسٹی میں آئیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید