کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اسلامآباد کے مختلف سرکلز میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کے فوری طور پر تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ثمینہ قریشی کا اینٹی کرپشن سے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ، جاوید علی شاہ کا اینٹی کرپشن ونگ، کاشف علی کا ہیومن ریسورسl ڈیپارٹمنٹ، شوکت علی کا ڈیپارٹمنٹل پروسیڈنگ سیکشن، شانزہ اشرف ہاشمی کا ہیومن ریسورس ٹو ڈیپارٹمنٹ اور وقار احمد ورک جٹ کا سی ٹی ڈبلیو کراچی سے بینکنگ سرکل کراچی تقرریاں کر دی گئی ہیں۔