• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے آج کے جلسے کی تیاریاں مکمل، بلاول بھٹو خطاب کرینگے

میرپورخاص(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعرات یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ سے 6نئی نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبہ کی منسوخی کا جشن منانے او ر عوامی ابطہ مہم کے سلسلہ میںصوبہ بھر کے ڈویژنل ہیڈ کواٹر میں جلسہ عام منعقد کرنے کے سلسلہ میں تیسراجلسہ یکم مئی کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم (المعروف گاما اسٹیڈیم) میرپور خاص میں منعقد کیاجائے گا جس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے پارٹی کی اعلی قیادت اور صوبائی حکومتی شخصیات کی آمد کے پیش نظر جلسہ گاہ کے اطراف کی بوسیدہ سڑکوں جلسہ گاہ اور دیگر مرکزی شاہراہوں کی قسمت کھل اٹھی ہے، سڑکوں کی استر کاری، رنگ و روغن اور صفائی، ستھرائی کا کام رات دن جاری ہے، سول اسپتال میں عملہ اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنادیا گیاہے، سیاسی حلقوں نے امکان ظاہر کیاہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے خطاب میں دریائے سندھ سے 6نئی نہریں نکالنے کے متنازع فیصلے کی منسوخی میں اپنی جماعت کی کوششوں عوام کو آگاہ کرنے کے علاوہ پہلگام کے خود ساختہ واقعہ کی آڑمیں بھارت کی جانب سے پاکستان اور سندھ طاس معاہدے کے خلاف شرمناک اور اشتعال انگیز بیانات اور مودی کی انتہاء پسند پالیسی کے حوالہ سے موثر جواب بھی دیں گے اور یکساں موقف اختیار کرنے اور دیگر امور سے اپنی جماعت کا ردعمل دیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید