• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے۔ بھارت میں پاکستانی چینلز اور اینکرز پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں جب الیکشن قریب آتے ہیں تو بی جے پی فالس فلیگ آپریشن کر کے ہمدردیاں بٹورتی ہے،کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی ہمیشہ مذمت کرتا آیا ہے اور حالیہ واقعے سے متعلق بھارتی الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شہید رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو دہشتگردی کا نشانہ بنیں، اس جنگ میں بچے، جوان اور بزرگ سب نے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے 9/11 کے بعد عالمی برادری کی توجہ کو استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی تحریک کو دہشتگردی کا نام دیا۔ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے پروپیگنڈے اور فریب کا سہارا لیتا ہے، حالیہ پہلگام واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی آزاد، غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل حقائق دنیا کے سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مودی حکومت کے کسی سیاسی کھیل سے خوفزدہ نہیں ہے، کلبھوشن یادیو جیسے بھارتی ایجنٹ کی موجودگی بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید