کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑنے کہا ہے کہ بھارت کا بیانیہ نہ بن سکا نہ چل سکا، سفارتی سطح پر انہیں بہت ناکامی ہوئی ہے،دفاعی تجزیہ کارایئر وائس مارشل (ر) شہزاد چوہدری نے کہا کہ 65 اور 71 کی جنگ اب نہیں ہوسکتی کیوں کہ دونوں ممالک ایٹمی صلاحیت رکھتے ہیں،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھار ت کے ملوث ہونے کے ایک بار پھر شواہد پیش کیے گئے، وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑنے کہا کہ ہمارے پاس بڑی مستند انٹیلی جنس انفارمیشن موجود تھی کہ بھارت ایڈونچرزم کسی بھی وقت کرسکتا ہے اس وقت عالمی کمیونٹی کو پوری قوم اور بھارت کو واضح پیغام دینا ضروری تھا کہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ کیا ابھی بھی خطرہ موجود ہے اس کے جوداب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اور خطرہ موجود رہتا ہے اور ہم پورے جوش و جذبے کے ساتھ تیار ہیں۔ بھارت کا بیانیہ نہ بن سکا نہ چل سکا سفارتی سطح پر انہیں بہت ناکامی ہوئی ہے۔ چین نے بھی اس بات کو سراہا ہے کہ جو نیوٹرل تحقیقات کا کہا گیا ہے ۔پاکستان کے میڈیا اینکرز اور یوٹیوب پر بینڈ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہاں لوگوں کو سچ نہ دکھایا جائے ۔