اسلام آباد( خالد مصطفیٰ)ملک کے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) سے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر آف پاکستان (ISMO) کو سسٹم آپریٹر کا لائسنس منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نئے نظام کے تحت بڑے بجلی خریدار کسی بھی نجی بجلی فراہم کنندہ سے براہ راست بجلی خرید سکیں گے ،ISMO دراصل سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA-G)، مارکیٹ آپریٹر اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (NPCC) یعنی سسٹم آپریٹر کے انضمام سے وجود میں آنے والی نئی تنظیم ہے، جو اب بجلی کی نجی منڈی کے قیام کی بنیاد بنے گی۔