کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ سے ملازمین کا اہم ڈیٹا غائب ہونے کا انکشاف ہوا بتایا جاتا ہے کہ متعدد ملازمین کی سروسز بک سیکریٹری آفس سے غائب ہوگئی ہیں ان میں سے اکثریت بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے کے امیدوار تھے جب کہ ملازمین کی سروسز بک کا نگرانی کی ذمہ دار سیکریٹری بورڈ کا دفتر ہے۔ چیرمین بورڈز غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ کچھ ملازمین کی سروسز بک غائب ہوئی ہیں جو تشویشناک ہے، معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، چیئرمین بورڈ نے قائم مقام سیکریٹری بورڈ نوید گجر کو سروسز بک فوری برآمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔