اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پاکستان ملٹری اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرولر (آئی ایس او) دفتر میں گریڈ 17 کے 7 اسسٹنٹ اکائونٹس افسران کی تقرریاں و تبادلے ، سی ایم اے (آئی ایس او) کی منظوری کے بعد اکائونٹس آفیسر (این) کے دستخطوں سے تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ، اسسٹنٹ اکائونٹس افسر محمد شمس رضا فنڈ ون اینڈ ٹو سیکشن میں پوسٹ کیا گیا ہے ، عبد الشکور کو ایڈمن سے سٹور ، آئی سی اے، محمد داؤد کو جی پے، ہے ٹو سے ایڈمن ، جی کیش، ریکارڈ ، سہیل حسین کو ڈی سیکشن پے فور ، امپریسٹ جبکہ نئے آفیسر کے آنے تک جی پے اور پے ٹو کا لک آفٹر چارج بھی ان کے پاس رہے گا، شہزاد انور کو سٹور ، جی کیش سے ایڈمن پول پر بھیج دیا گیا ، اے اے او توصیف یاسین کو یونٹ کوآرڈ سے تبدیل کر کے لک آفٹر چارج کمپیوٹر سیکشن کا دیا گیا ہے،نعمان شوکت کو فنڈ سے ڈی سیکشن تبادلہ کیا گیا ہے ، تبادلوں و تقرریوں کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرریاں و تبادلے 2023 کی ٹرانسفر پالیسی کے تحت کئے گئے ۔