• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

کراچی(این این آئی)گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ آج (جمعہ)کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50سے 60فیصد تک پہنچ سکتا ہے، جس کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کو شام کے اوقات میں شدید حبس کا سامنا ہو سکتا ہے۔دریں اثنا سندھ کے بیشتر علاقوں میں جاری گرمی کی لہر آج(جمعہ) سے کم ہونے کا امکان ہے کیوں کہ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت مغربی سسٹم اثر انداز ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید